تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:23

سلیم شہزاد کمیشن منڈی بہاؤالدین کا دورہ کرے گا

آج نیوز - مقتول صحافی سلیم شہزاد کے موبائل فون کا ریکارڈ مل گیاتاہم موبائل فون اور لیپ ٹاپ ابھی تک نہیں مل سکا، ای میلز کا ریکارڈ ڈھونڈنے کیلئے انٹرنیشنل کمپنی کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سلیم شہزاد کی گاڑی کی اطلاع دینے والے افراد سمیت ایدھی کے رضاکاروں اور دیگر افراد نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے بتایا کہ سلیم شہزاد کے موبائل فون کا ریکارڈ تو مل گیا ہے مگر ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا سراغ نہیں مل سکا۔ ای میلز کا ریکارڈ ڈھونڈنے کیلئے عالمی ای میل کمپنی کو خط لکھ دیا گیا ہے تاہم ابھی ان کی طرف سے جواب نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن خود منڈی بہاؤالدین اور سرائے عالمگیر کا دورہ کرے گا اور جلد سلیم شہزاد کے خونی رشتہ داروں کو بھی بلوایا جائے گا۔ پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سلیم شہزاد کی بیوہ کو کمیشن میں بلوایا جائے یا کمیشن ان کے پاس جائے کیونکہ وہ ابھی عدت میں ہیں، کمیشن کا آئندہ اجلاس پیر کے روز ایک بجے دوبارہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.