20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:56
لاہور: وکلاء گردی،تین پولیس اہلکاروں پرتشدد
آج نیوز - لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں وکلاء نے تین پولیس اہلکار بھائیوں کو ایک کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق تینوں بھائیوں رضوان، مہران اور عامر کے خلاف ان کے قریبی عزیز وکیل رؤف نے دھمکیاں دینے کے الزام میں چار ماہ پہلے اسلام پورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ بدھ کے روز ملزمان ایڈیشنل سیشن جج رانا انجم کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد باہر نکلے تو ایڈووکیٹ رؤف اور اسکے ساتھی وکلاء انہیں قابو کر کے ایک کمرے میں لے گئے، جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تینوں پولیس اہلکاربھائیوں نے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی ہے۔