تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:48

شاہ عبداللہ نےعرب امن منصوبے کی شروعات کیں،زرداری

اے آر وائی - ریاض: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خادمین حرمین شریفین شاہ عبداللہ کے وژن کی بدولت بین المذاہب مکالمے اور عرب امن منصوبے کی شروعات ہوئی۔



سعودی اخبار میں شائع ہونے والے بیان میں صدرآصف علی زرداری نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ صدرزرداری کاکہناتھاکہ ان کا دورہ سعودی عرب ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب خطے میں اہم سیاسی پیش رفت جاری ہے۔



دونوں ملکوں کیلئے ضروری ہے کہ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کریں۔ انھوں نے سیلاب زدگان کیلئے سعودی عرب کی امداد کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ صدر زرداری کا دوہزارآٹھ کے بعد یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.