تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 0:56

منشور پر نوے فیصد عمل کرچکے ،گیلانی

آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپنے منشور پر نوے فیصد عمل درآمد کرچکے۔ جمہوری لوگ ہیں۔ منتخب ہوکر حکومت میں آئے ہیں۔
لندن میں پاکستان ایوان صنعت و تجارت سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ افغانستان کی طویل جنگ کے اثرات زائل ہونے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومتوں پر ہمیشہ کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔ جب ملک پر مارشل لاء لگتا ہے تو ملک دس سال پیچھے چلا جاتا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستانیوں کے لیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور دوسری سہولتوں کے لییایک ملین پاوٴنڈ کی منظوری دی۔ وزیراعظم اس منصوبے کی تکمیل کی خود نگرانی کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.