تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:23

افغانستان :قیدیوں سے امریکا برا سلوک کررہا ہے ،یو این

آج نیوز - اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا افغانستان کی خفیہ جیلوں میں قیدیوں سے برا سلوک کررہا ہے۔غیر ملکی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی خفیہ جیلوں میں بہت سے قیدیوں کی وکیلوں تک رسائی ممکن نہیں اور نہ ہی انہیں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ جیلوں میں افغان قیدیوں سے غیر انسانی سلوک جاری ہے۔ غیر ملکی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں خفیہ جیلیں بند کرنے کے اعلان کے باوجود اس طرح کے عقوبت خانے اب بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو دیواروں سے ٹانگاجاتا ہے اور ان کے کپڑے اتار کر جیلوں میں بند کردیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.