21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 1:28
کوئٹہ :افغان خودکش حملہ آور گرفتار
آج نیوز - کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر رکشے سے افغان خودکش حملہ آور گرفتار کرلیاگیا ،، نشاندھی پر دوسرا ساتھی بھی پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپینی روڈ پر چیکنگ کے دوران جب پولیس اہلکاروں نے ایک رکشے کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ملزم فرار ہونے لگا۔لیکن پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ لیا۔ ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، چالیس کلو دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسداللہ ہے اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ خودکش جیکٹ اسے مغربی بائی پاس پر دی گئی۔ اور اس کو یہ جیکٹ پشتون آباد مٹھہ چوک پر دوسرے خودکش حملہ آور تک پہنچانا تھا۔ ملزم کی جانب سے فراہم کردہ نمبر کو ٹریس کرلیا گیا ہے اور ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔