تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:16

مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کی متحدہ میں شمولیت کی درخواست

آج نیوز - مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ظفرعزیز نے سو سے زائد کارکنان کے ہمراہ آفاق گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ میں شمولیت کی درخواست کردی۔مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ظفر عزیز نے کراچی میں پریس کانفرنس میں اپنے سو سے زائد کارکنان کے ساتھ آفاق گروپ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے درخواست کی کہ وہ ان کی ماضی کی غلطیوں کو درگزر کرتے ہوئے انہیں متحدہ قومی مومنٹ میں شامل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو پچانوے میں وہ غلط فہمی کی بنیاد پر تحریک سے علیحدہ ہوئے، جس کا انہیں اور دیگر ساتھیوں کو پچھتاوا ہے۔ ذوالفقار مرزا اور آفاق احمد کی ملاقات پربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے بانیان پاکستان کو بھوکا ننگا کہا اور گالیاں دیں، ایسا شخص مہاجر قوم کا دوست نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے شیرپاوٴ کالونی میں رہنے والے مہاجر قومی موومنٹ کے تیس سے زائد کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.