21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:25
امریکا :چور نے گاڑی ہائیڈ رنٹ سے دے ماری
آج نیوز - امریکا میں ایک چور نے تیزرفتار گاڑی بڑے واٹر ہائیڈرنٹ سے دے ماری۔ اور پھر سب پانی پانی ہوگیا۔یہ کسی خوبصورت آبشار کا منظر نہیں بلکہ لاس اینجلس کے سو میٹر بلند واٹر ہائیڈرنٹ سے نکلنے والا پانی ہے۔ جس نے پورے علاقے کو پانی پانی کردیا، لاس اینجلس پولیس کے مطابق شہر میں ایک شخص نے چاقو دکھا کر گاڑی چھینی اور پولیس سے بچنے کے لیے تیز رفتاری سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ مشتبہ چور سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور واٹر ہائیڈرنٹ سے جا ٹکرائی۔ ہائیڈرنٹ پھٹنے سے بڑے علاقے میں پانی پھیل گیا جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔ ریسکیو عملے کو پانی کی سپلائی منقطع کرنے میں دو گھنٹے لگے۔