تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:29

امریکا میں یوٹیلیٹی تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پر

آج نیوز - امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں یوٹیلیٹی تنصیبات دہشتگردی کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ شدت پسند آئل ریفانریز اور کیمیکل پلانٹس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی انٹیلیجنس رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد یوٹیلیٹی تنصیبات کو اندر اور باہر سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ رپورٹ معمول کی کارروائی ہے جو دوسرے محکموں کو جاری کی گئی ہے۔ ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ رپورٹ پر سابق امریکی حکام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی تنصیبات پر حملے سے زیادہ سے زیادہ امریکی مر سکتے ہیں۔ تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تنصیبات کو فی الحال اس طرح کا کوئی خطرہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.