تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:31

امریکا: غلام نبی فائی کی رہائی کیلئے لیگل ریلیف کمیٹی قائم

آج نیوز - امریکا میں مقیم کشمیریوں نے غلام نبی فائی کی رہائی کیلئے لیگل ریلیف کمیٹی قائم کردی۔ کشمیر کونسل کے رہنما طاہر اقبال نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ غلام نبی فائی کی گرفتاری بھارتی لابی کی سازش ہے۔ رہائی کیلئے بنائی جانے والی لیگل کمیٹی میں کشمیری اور امریکی وکلاء کے پینلز شامل ہیں۔ نیوز کانفرنس میں کہا گیا کہ غلام نبی کی رہائی کیلئے قانونی جنگ لڑی جائے گی۔ غلام نبی فائی کسی کے لیے جاسوسی نہیں کررہے تھے، وہ صرف کشمیر کاز کیلئے کام کر رہے تھے، جسکی حمایت خود صدر اوبامانے بھی کی۔ ہم کشمیر کاز کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.