تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:45

آزاد کشمیر، 41 میں سے 40 نشستوں پر انتخابات مکمل

آج نیوز - آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس میں سے چالیس نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، لاہور کی نشست پر الیکشن بعد میں ہوں گے۔ قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔ چھبیس جون سے شروع ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات اب تک مکمل نہیں ہوسکیں، حلقہ ایل ائے تیس ، ایل ئے چھتیس اور اور ایل اے سولہ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے طاہر کھوکر، سلیم بٹ اور پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کامیاب قرار پائے ہیں اسطرح مجموعی طور پر چالیس انتخابی حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے۔ لاہور کی نشست پر الیکشن کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی دو آزاد امیدواروں کی حمایت کے بعد تئیس نشستیں حاصل کر کے سرفہرست ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ایک آزاد امیدوار کی حمایت کے بعد گیارہ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ مسلم کانفرنس چار اور ایم کیو ایم کو دو نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ پیپلزپارٹی کو خواتین کی چار نشستوں علماء مشائخ کی ایک ، ٹیکنوکریٹ کی ایک، اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک نشست سمیت آٹھ میں سے سات مخصوص نشستیں ملیں گی۔ جبکہ مسلم لیگ ن خواتین کی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.