تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:5

امریکا کی معمر قذافی کو محفوظ پناہ گاہ دینے کی پیش کش

آج نیوز - امریکی انتظامیہ نے معمر قذافی کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ اقتدار چھوڑ دیں تو انہیں محفوظ پناہ گاہ دینے کو تیار ہے۔ اشرق الاوسط نامی لیبیائی اخبار میں دعوی کیا گیا ہے کہ معمر قذافی اور امریکی نمائندگان میں بات چیت جاری ہے۔ اخبار کے مطابق بدھ کے روز امریکی وفد نے معمر قذافی سے ملاقات کی اور انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں تو ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جائے گا۔ اخبار کے مطابق ہفتے کے روز بھی تیونس میں امریکی اور لیبیائی وفد میں ملاقات ہوئی تھی جس میں لیبیا کے ڈائریکٹر بشیر صالح موجود تھے۔ قذافی نے منگل کے روز کہا تھا کہ انکی نیٹو اور لیبیا کے خلاف دیگر طاقتوں سے لڑائی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.