تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:5

امریکا: وسطی و جنوبی حصوں میں شدید گرمی، 22 افراد ہلاک

آج نیوز - امریکا کے وسطی اور جنوبی حصوں میں شدید گرمی سے بائیس افراد دم توڑ گئے۔ اوہایو میں بچوں کو ریلیف دینے کے لیے ہائیڈرنٹس کھول دیے گئے۔ امریکا کی متعدد ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست فلاڈیلفیا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں درجہ حرارت اڑتیس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ادھر اوہایو کے شہر کولمبس میں حکام نے شہر کی متعدد سڑکیں بند کردیں اور شدید گرمی میں بچوں کو ریلیف دینے کے لیے ہائیڈرنٹس کھول دیے گئے۔ کولمبس کے میئر نے پہلا ہائیڈرنٹ کھول کر آپریشن کول ڈاوٴن کا افتتاح کیا جو جمعہ تک جاری رہے گا۔ ادھر شگاگو کے چڑیاگھر میں گرمی حدت کم کرنے کے لیے جانوروں کے لیے آئس بلاکس فراہم کیے جارہے ہیں۔ شگاگو اور کنساس میں بارش نہ ہونے اور شدید گرمی نے کسانوں کو بھی پریشان کردیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس سال گندم کی فصل متاثر ہوسکتی ہے۔ حکام کے مطابق شگاگو، الینوئس، فلاڈیلفیا، پنسلوانیا اور کولمبس میں رواں ہفتے شدید گرمی سے بائیس افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ پندرہ سو مویشی بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر اگست کو بھی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.