21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:13
کے ای ایس سی تنازعہ: گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہو گا
آج نیوز - کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ اور احتجاجی ملازمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے آج گورنر ہاوٴس میں اجلاس ہورہا ہے۔ کے ای ایس سی کا فیلڈ آپریشن آج دوسرے دن بھی بند ہے۔ کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین گورنر ہاوٴس کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے، لیکن بدھ کی صبح اچانک وہ گزری جاپہنچے اور کے ای ایس سی ہیڈ آفس کا گھیراوٴ کرلیا۔ بعد میں سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کی یقین دہانی پر گھیراوٴ ختم کردیا۔ معاملات کے حل کے لے اجلاس آج سہ پہر تین بجے گورنر ہاوٴس میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کے ای ایس سی اور احتجاجی ملازمین کے چار ، چار نمائندے شریک ہوں گے۔ سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان اور دیگر اعلٰی حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مزدور رہنما اخلاق احمد نے کہا ہے کہ احتجاج کو پچیاسی دن گزر چکے ہیں لیکن آج بھی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر طابش گوہر برطرف ملازمین کی بحالی پر تیار نہیں ہیں۔ اخلاق احمد نے کہا کہ وہ آفس کا گھیراوٴ تو ختم کررہے ہیں لیکن طابش گوہر کی ہٹ دھرمی کے جواب میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہر میں کے ای ایس سی کی تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اہلکار تعینات کردیے گئے۔