تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:6

انجم عقیل فرار کیس: تین ملزمان بری، آٹھ جیل منتقل

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے انجم عقیل فرار کیس میں گرفتار گیارہ افراد میں تین کو عدم ثبوت پر بری کر دیا جبکہ آٹھ افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ انجم عقیل فرار کیس میں گرفتار گیارہ افراد کو آج راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس انجم عقیل کے قریبی عزیز شاہین خان،،میاں مقبول اور اعظم خان کے خلاف کوئی واضح ثبوت پیش نہ کر سکی۔ فاضل عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تینوں افراد کو بری کر دیا جبکہ آٹھ افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے انجم عقیل کو تھانہ شالیمار سے فرار کرانے کے الزام میں گرفتار کئے گئے گیارہ افراد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.