تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:50

وسطی کرم: فورسز کی گولہ باری، آٹھ شدت پسند ہلاک

آج نیوز - وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے آٹھ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کا علاقہ چورا عسکریت پسندوں سے کلیئر کرا لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ جس سے عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ اور آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی مزید مشتبہ ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔ کرم ایجنسی کے علاقے غاخی سر میں مقامی لشکر نے کنٹرول حاصل کرکے شدت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مقامی لشکر نے شدت پسندوں کی تین گاڑیوں کو آگ لگادی۔ اور علاقے کا کنٹرول حاصل کرکے گشت شروع کردیا۔ دوسری جانب ہنگو کے علاقے درسمند میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو افغان گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اْدھر خیبر ایجنسی کے علاقے چورا کو سیکورٹی فورسز اور مقامی لشکر نے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا۔ فورسز نے علاقے میں چیک پوسٹیں قائم کرکے گشت شروع کردیا ہے۔ مقامی لشکر بھی علاقے میں امن قائم رکھنے میں سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.