21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47
کراچی:خاکروبوں کا تنخواہ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج
آج نیوز - کراچی میونسپل کارپوریشن کے خاکروبوں نے تنخواہ کی عدم فراہمی کے خلاف سوک سینٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت ان سے دن رات کام کروا رہی ہے لیکن تنخواہ ادا نہیں کر رہی۔ ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ خاکروبوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر تنخواہ ادا نہ کیں گئیں تو شہر میں صفائی کا کام چھوڑ دیا جائے گا۔ خاکروبوں نے کچرے سے بھرے ٹرک سڑک پر کھڑے کردیئے جس سے سوک سینٹر پر ٹریفک معطل ہوگیا اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔