تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47

جھنگ:وکیلوں کے تشدد سے چھ پولیس اہلکار زخمی

آج نیوز - جھنگ میں وکلا نے ڈی پی او کے مبینہ رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء ڈی پی او جھنگ فاروق مظہر خان کے مبینہ ناروا رویئے کے خلاف ڈیڑھ ماہ سے ہڑتال پرہیں اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آج وکلا نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلوس نکالا اور نعرے بازی کر تے ہوئے ڈی پی آفس کے باہر جمع ہوگئے۔ مظاہرین نے وہاں کھڑی پولیس کی بکتر بند گاڑی اور قیدیوں کی وین پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیئے اور پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی پی او کو تبدیل نہیں کیا جاتا وہ عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور آئندہ کسی پولیس اہلکار کو احاطہ کچہری میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.