تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:44

گورنرسندھ کی کے ای ایس سی ملازمین سے احتجاج موخرکرنیکی اپیل

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کو احتجاج 25 جولائی تک موخر کرنے کی درخواست کر دی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اس عرصے کے دوران ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشش کی جائے گی۔



گورنر ہاؤس میں کے ای ایس سی مزدور اتحاد سے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملازمین کے تمام جائز مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں اور اس حوالے سے کے ای ایس سی کے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اگر چار روز میں مسائل حل نہ ہوئے تو ملازمین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔



دوسری جانب احتجاجی ملازمین نے گورنر سندھ کی یقین دہانی کے بعد فوارہ چوک سے اپنا دھرنا کراچی پریس کلب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پریس کلب کے باہر مسائل کے حل تک دھرنا دیں گے ۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.