تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:35

جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادیں گے،وزیر اعظم

اے آر وائی - لندن : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادیں گے ۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران انہون نے کہا کہ تھر کول منصوبے میں سندھ حکومت کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔معاشی استحکام کے لیئے کراچی میں امن ضروری ہے۔اہم فیصلوں پر ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ دیا۔



وزیر اعظم نے کہا کہ بچپن سے کالا باغ ڈیم کی کہانی سنتے آ رہے تھے۔پرویز مشرف نے بجلی کا کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا۔حکومت نے گذشتہ تین برس میں تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔جب کہ ایران سے گیس کے حصول پر کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.