تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:29

برطانیہ نے ڈرون حملوں کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قراردیدیا

آج نیوز - برطانیہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے پاکستان کے لیے سود مند نہیں۔ برطانوی صحافتی تنظیم نے بھی ڈرون حملوں میں شہری ہلاک نہ ہونے کے امریکی دعوے جھوٹے قراردیدئیے۔ برطانوی ہائی کمشنرایڈم تھامپسن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ برطانیہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں ہے،کیونکہ ڈرون حملے پاکستان کے لیے مفید نہیں۔ ایڈم تھامپسن نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی کیلئے عالمی برادری کوتعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ دوسری جانب برطانوی صحافتی تنظیم بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم نے کہا ہے کہ اگست دو ہزار دس سے جون دو ہزار گیارہ کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے کم ازکم پینتالیس عام شہری جاں بحق ہوئے۔ جن میں چھ بچے بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.