21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:21
الیکشن کمیشن کسی وزارت سے اجازت کا پابند نہیں
اے آر وائی - اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا الیکشن کمیشن آزاد خود مختیار ادارہ ہے جو کسی وزارت یا ڈویژن سے ہدایات لینے کا پابند نہیں۔
الیکشن کمیشن کی اجلاس کے بعد جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے قواعد ضوابط خود بناتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے کئی فیصلوں میں الیکشن کمیشن کی خودمختیاری کی وضاحت کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عذر داریاں جلد نمٹانے کے لیے ریٹائرڈ ججز پر مشتعمل پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔