تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:54

ایف پی سی سی آئی کی ریلویز خریدنے کی پیشکش

آج نیوز - فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نے محکمہ ریلوے خریدنے کی پیشکش کر دی۔پشاور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آور میں ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے صدر حاجی غلام علی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریلویز کو ایک پیسہ بھی نہ دے۔ اگر ریلویز کو گیارہ ارب تو کیا گیارہ سو ارب روپے بھی دے دیئے گئے تو وہ بھی کرپشن کی نذر ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلورکے شہرپشاور ہی سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام کے سنیٹر حاجی غلام علی کا موقف ہے کہ ریلوے کو بیل آؤٹ پیکیج دینے سے بہترہوگا کہ اس کی نجکاری کردی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.