تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:18

خلائی شٹل اٹلانٹس کا تیس سالہ پروگرام کا آخری مشن مکمل

آج نیوز - امریکا کے خلائی شٹل اٹلانٹس نے تیس سالہ پروگرام کا آخری مشن آج مکمل کرلیا۔ خلائی مشن کی تاریخ میں شٹل اٹلانٹس کا باب بند ہوگیا،بہت جلد کینیڈی اسپیس سینٹرپرشٹل اٹلانٹس عجائب گھرکی زینت بن جائے گا۔امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس نے بین الاقوامی اسٹیشن پرتیرہ روزہ مشن مکمل کرلیا ہے۔ کمانڈرکرس فرگوسن کی قیادت میں چار رکنی عملے نے خلائی اسٹیشن پرآلات کی منتقلی کا کام مقررہ وقت میں انجام دیا۔ اٹلانٹس کا یہ آخری سفرتھا،تیس سالہ شٹل اٹلانٹس باون لاکھ میل کا مقررفاصلہ طے کرچکا ہے۔ سوٹن وزنی یہ خلائی شٹل اب نمائش کیلئے کینیڈی اسپیس سینٹرکے عجائب گھرکی زینت بن جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.