تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:26

ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا

آج نیوز - ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،پشاور ہائیکورٹ کے لئے جوڈیشل کمیشن کے بھجوائے گئے چھ ایڈیشنل ججوں کے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نیئر بخاری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لئے بھجوائے گئے چھ ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کمیٹی کے آٹھ میں سے چھ ارکان شریک ہوئے، ججوں کی تقرری کیلئے مقررہ اکثریت حاصل نہ ہوسکی۔ انہوں نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو چودہ روز گزر گئے ہیں اٹھارہویں ترمیم کے تحت چودہ روز گزرنے پر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات خود بخود منظور ہو جاتی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے خالد محمود،فضل حق عباسی،ناصر حسین،وقار احمد شاہ،قیصر رشید اور ملک عظمت کے نام تجویز کئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اختلاف کے باعث اجلاس میں ججز تقرری پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.