تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:23

امریکا کو ہماری خودمختاری کو مدنظر رکھنا ہو گا، مشرف

آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی اسامہ بن لادن کو پناہ فراہم نہیں کی۔ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی پرملک کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو اعتماد کی فضاء بحال کرنا ہوگی۔ اگر فوج یا آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کو پناہ فراہم کی ہوتی تو کم از کم مجھے معلوم ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ جس مکان میں اسامہ رہا وہ کوئی خصوصی مکان نہیں تھا۔ اس طرح کے مکانات پختون عام طور پر بنایا کرتے ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملکی مسائل کا سیاسی و جمہوری حل ڈھونڈنا چاہیے۔ کالا باغ ڈیم بعض وجوہات کی بناء پر نہیں بنا سکے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ کافی لوگ ملک بچانے کے لیے فوج کی طرف دیکھتے ہیں۔ فوج آتی ہے اور چلی جاتی ہے لیکن ملک وہی رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کو ہماری خودمختاری اوردیگر حساس معاملات کو مدنظر رکھنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.