22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:39
آج سے مون سون بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
آج نیوز - محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ ہزارہ ڈویژن اور کوہاٹ میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا بارش کا کوئی امکان نہیں۔