تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11

امریکا: شدید گرمی، شہری بلبلا اٹھے، پارکس میں کولنگ ایریا قائم

آج نیوز - امریکا میں شدید گرمی کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے۔ حدت کم کرنے کے لیے پارکوں میں کولنگ ایریا قائم کردیے گئے۔ امریکا کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا، نیویارک، ڈیٹروایٹ اور مشی گن میں جھلسا دینے والی گرمی کے باعث طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ مختلف شہروں میں انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے پارکوں میں کولنگ ٹینٹ لگادیے ہیں جہاں عوام گرمی کی حدت کم کرتے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد واٹر پارکس کا بھی رْخ کررہی ہے۔ رواں ہفتے مختلف علاقوں میں گرمی کے باعث بائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی آدھے امریکا کو لپیٹ میں لے گی۔ اس کی شدت مزید بڑھے گی اور درجہ حرات چھیالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.