22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25
بھارت: آرمی چیف کی عمر پر وزارت دفاع میں نئی بحث چھڑ گئی
آج نیوز - بھارت کے آرمی چیف کی صحیح عمر کیا ہے چھڑ گئی ہے نئی بحث۔ اب ہم اس کو کیا کہیں بھارتی آرمی چیف ایک سال اور نوکری کرنا چاہتے ہیں یا حکومت ان سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی عمر کم کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ وزارت دفاع نے آرمی چیف کی پیدائش انیس سو پچاس کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل وی کے سنگھ آئندہ سال ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کے میٹرک کی سند پر پیدائش انیس سو اکیاون تحریر ہے جبکہ بھارتی آرمی جوائن کرنے کے دستاویزات میں ان کی عمر انیس سو پچاس لکھی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آرمی چیف کی تاریخ پیدائش وہی تسلیم کی جائے گی جو سروس ڈاکومنٹس میں ہے۔ جنرل وی کے سنگھ باسٹھ سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔