22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال برداشت نہیں،گیلانی
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال برداشت نہیں کرینگے۔ ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پرعمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت قوانین پر عمل کررہی ہے ۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے کراچی میں قتل کے واقعات پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا تاہم کچھ دیر بعد واپس آگئے ۔
ایم کیوایم کے رکن اسمبلی ساجد احمد نے الزام لگایا کہ کراچی میں ہلاکتیں حکومت سندھ کی سرپرستی میں ہورہی ہیں ۔ لیاری میں ذوالفقار مرزا نے گینگ وار شروع کررکھی ہے۔