تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:43

کراچی: ملیر میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 افراد ہلاک

آج نیوز - کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں دوگروہوں کے درمیان صبح سے جاری تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔ کھوکھواپار کے علاقے علیم آباد میں تصادم صبح چھ بجے اس وقت شروع ہوا جب کچھ مسلح افراد نے علاقے میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ مسلح افراد اونچی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ شدید فائرنگ کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ دکانیں اور بازار بند ہیں۔ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیکن اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث بعض زخمی اسپتال منتقل نہیں کئے جاسکے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں ی کے اہلکار تاخیر سے پہنچے۔ جس کے بعد رینجرز کے جوان بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔ لیکن گلیاں اور راستے تنگ ہونے کے باعث رینجرز مکمل طور پر پورے علاقے میں داخل نہیں ہوئی۔ اس لئے فائرنگ مکمل طور پر نہیں روکی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.