تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:58

کپاس کی قیمت میں دو سو سے تین سو روپے فی من کمی

آج نیوز - گزشتہ دودن کے دوران کپاس کی قیمت میں دو سو سے تین سو روپے فی من کمی ہوئی۔ پاکستان کاٹن جننرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں فی من کپاس دوسو روپے کمی سے پانچ ہزار چھ سو روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ سندھ میں کپاس تین سو روپے کمی سے پانچ ہزار پانچ سو روپے فی من فروخت کی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے چند کاٹن جننرز کی جانب سے یکم اور دو اگست کپاس ڈلیوری کے سودے پانچ ہزار تین سو روپے میں طے کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس بناء پر فی من کپاس کی قیمت میں مزید کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.