تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:28

سان ڈیاگو میں رنگا رنگ انٹرنیشنل پاپ کلچر کنونشن

آج نیوز - کیلی فورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں رنگا رنگ انٹرنیشنل پاپ کلچر کنونشن جاری ہے۔ درجنوں افراد نے مشہور کارٹون کریکٹرز کا روپ دھار رکھا ہے۔ کیلی فورنیا میں جاری یہ سالانہ پاپ کلچر فیسٹیول چار روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران فلموں، کامک اسٹوریز اور ویڈیو گیمز کی نمائش بھی ہوگی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کی دلچسپی ہالی ووڈ فلمز سے زیادہ کامک فلمز اور کارٹون گیمز میں بڑھ رہی ہے۔ اس بار پاپ کلچر کنونشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔ منتظمین کے اندازے کے مطابق اس چار روزہ فیسٹیول میں ایک لاکھ تیس ہزار سے دو لاکھ تک افراد کی آمد متوقع ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول سے عالمی شہرت یافتہ کرداروں پر مبنی فلموں کی شہرت میں بھی اضافہ ہوگا۔ فیسٹیول میں شریک متعدد افراد نے کارٹون کریکٹرز کا روپ دھار رکھا ہے۔ فیسٹیول میں خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد شریک ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.