تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:11

خانیوال:سور کا حملہ،نوجوان ہلاک

آج نیوز - خانیوال کے قریب پیرووال کے جنگل میں ایک جنگلی سور نے حملہ کرکے ایک نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کوایک بازوسے محروم کردیا،آج نیوز کے کیمرے نے جنگلی سور کے دوسرے حملے کا ہولناک منظرکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ خانیوال پیرووال کے جنگلات،جہاں کلہاڑیاں اٹھائے یہ لوگ ایک نوجوان کی چیخ وپکارپربے چین دکھائی دیتے ہیں،جس کا ایک بازواس وقت خونخوارسورکے ظالم جبڑوں میں بری طرح جکڑا ہوا ہے،جب تک جنگلی سور نے مظلوم نوجوان کا بازوجسم سے جدا نہ کردیا کوئی کلہاڑی کوئی چیخ وپکاراس پر اثرانداز نہ ہوسکی۔ آج نیوزکی ٹیم اورکلہاڑے تھامے لوگوں کی موجودگی سے کم از کم اتنا ہوا کہ خنزیربازولیکرجنگل میں کہیں گم ہوگیااوراس طرح نوجوان کی جان بچ گئی،لوگ خون سے لتھڑے نوجوان اشرف سیال کوفوری اٹھاکرپہلے پرائیوٹ گاڑی تک لے گئے تاہم فوراً ہی ایمبولینس آگئی اورزخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا،یہ جنگلی سوراس سے پہلے اٹھارہ سالہ آصف کی جان لے چکا ہے اور اب بھی ان جنگلات میں خطرے کی صورت میں موجود ہے،جس کا خاتمہ علاقہ مکینوں کا خوف دور کرنے کیلئے ناگزیر ہوچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.