22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:28
راجن پور میں اجتماعی شادی کی تقریب
آج نیوز - راجن پور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دس جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔راجن پور میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب ہوئی،اس موقعے پر دلہا دلہنوں کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او راجن پور تھے،نوبیاہتا دلہنوں کو تسبیح اور قرآن پاک کے تحائف دیئے گئے،اس موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے نئے جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کی کسمپرسی کے حالات میں شادی ہو سکتی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور نے کہا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی،متاثرین غربت کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے سے محروم تھے،ان حالات میں ایسی تقریبات غریب عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔