22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:0
ماہ رمضان:سرکاری دفاتر کیلئے اوقات کار کااعلان
آج نیوز - وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار کا اعلان کردیا، رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر جمعہ کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کو سرکاری دفاتر صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ وزیراعظم نے اس شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔