22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:51
ناروے: زورداردھماکے سے تین افرادہلاک
آج نیوز - ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں زورداردھماکے سے تین افرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئے،وزیراعظم کے دفترسمیت حکومت ہیڈکوارٹرزکی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں وزیراعظم اوروزارت توانائی کے دفاترکے درمیان زبردست دھماکا ہو،جس سے دونوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے قریب موجود حکومتی ہیڈکوارٹز کی عمارتوں کوبھی جزوی نقصان پہنچا ہے،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اورسامان سڑک پربکھرگیا ،دھماکے میں تین افراد ہلاک اورپندرہ زخمی ہوئے ہیں۔تاہم وزیراعظم جینس اسٹالنبرگ دفترمیں موجود نہ ہونے کے سبب محفوظ ہیں،دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔