تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:35

کراچی میں ایف سی تعینات کی جاسکتی ہے،رحمان ملک

آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے ایف سی تعینات کی جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی میں قیام امن پر تبالہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ اور کراچی میں قیام امن کے لیے بھرپور تعاون کررہی ہے۔ سندھ حکومت نے بھی دہشتگردوں اور مجرموں کے سدباب کے لیے قانون نافذکرنے والے اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایات کردی ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ عبدالرحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے ہدایات دی ہیں کہ کراچی میں قتل و غارتگری موٴثر طور پر کنٹرول کی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے رینجرز کی نفری میں اضافے کا یقین دلایا اورگزشتہ شب ہی پولیس اور رینجرز کے دستے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے۔ جس کے بعد سے حالات میں واضح بہتری آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.