تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:50

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

آج نیوز - آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں تین نوجوان بالرزکوبھی شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی سلیکٹرزنے انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریزمیں شکست کے بعد بالنگ یونٹ کو اوور ہال کرتے ہوئے تین نوجوان بالرز کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جن میں فاسٹ بالرٹرینٹ کوپ لینڈ، جیمزپیٹنسن اورآف اسپنرنیتھن لیون شامل ہیں۔ لیون دوہزارسات میں شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے بعد آزمائے جانیوالے گیارہویں اسپنرہیں۔ ریان ہیرس انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ سابق کپتان رکی پونٹنگ کوبطوراسپیشلسٹ بیٹسمین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مائیکل کلارک کریں گے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں شین واٹسن، مائیکل بئیر، ٹرینٹ کوپ لینڈ، بریڈ ہیڈن، ریان ہیرس، فلپ ہیوز، مائیکل ہسی، مچل جونسن، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، شان مارش، جیمزپیٹنسن، رکی پونٹنگ اورپیٹرسڈل شامل ہیں۔ آسٹریلیا اورسری لنکا کے درمیان تین میچزپرمشتمل سیریزکا آغازاکتیس اگست سے گال میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.