26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:6
واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پیکس بند
آج نیوز - وزارت خزانہ اور کویتی کمپنی ایجلٹی لاجسٹک کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے معاملات طے نہ ہونے پر پاکستان آٹومیٹڈ کسٹم کمپیوٹرائزڈ سسٹم، پیکس رات بارہ بجے سے بند ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی کے تینوں ٹرمنلز ، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پرکسٹم کلیئرنس کا کام معطل ہوگیا ہے۔ پیکس کی بندش سے ملکی درآمدات اور برآمدات کا اسی فیصد عمل متاثر ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ تینوں ٹرمنلز سے یومیہ اوسطا پانچ ہزار کنٹینرز کی کلیئرنس کی جاتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں ڈیمرج کا اضافی بوجھ بھی درآمد اور برآمد کنندگان کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔