تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8

سپریم کورٹ کے حکم پرڈائریکٹرایف آئی اے بحال

آج نیوز - سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو بحال کردیا، حکومت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہی او ایس ڈی بنا دیا۔ خوشنود اختر لاشاری کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی پاداش میں وفاقی حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سہیل احمد کو تعیناتی کے انیس روز بعد ہی او ایس ڈی بنادیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد نے حسین اصغر کو دوبارہ حج کرپشن کیس میں تفتیشی افسر مقرر کرکے نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا۔ سہیل احمد نے رؤف چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد سات جولائی کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کاچارج سنبھالا تھا، سابق وزیرقانون بابراعوان کا کہنا ہے کہ کسی سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا اختیاروزیراعظم کو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.