تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:35

الطاف حسین کی تمام رہنماؤں کو امن ریلی کی دعوت

آج نیوز - ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا نے کراچی میں قیام امن کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری، اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو امن ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی۔لال قلعہ گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے چودہویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اور کراچی سب کا شہر ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کو بچاؤ، قوم کو بچاؤ، الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کے چپے چپے میں پھیل چکی ہے اور سب کے نظریات اور ووٹ بینک کو تسلیم کرتی ہے لیکن ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو ریاستی طاقت کے استعمال سے دبانے کی کوشش کی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائد نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی مفاد میں کڑے سے کڑے فیصلے کرے، ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن اپنے ساتھ پائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.