تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50

سرفراز شاہ قتل کیس:رپورٹ عدالت میں پیش

آج نیوز - کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تفتیشی افسر ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے بیان میں کہا کہ سرفراز شاہ کا قتل دہشتگردی نہیں۔ سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیراحمد کھوسو کے روبرو ہوئی۔ مقدمے کے تفتیشی افسر سلطان خواجہ نے بیان قلمبند کرایا۔ سلطان خواجہ نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس کی تفتیش کی گئی۔ جس کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے سرفراز شاہ کو کسی منصوبے کے تحت قتل نہیں کیا اور یہ دہشتگردی نہیں۔ تفتیشی افسر ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے عدالت میں مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی بھی پیش کی۔ پراسیکیوٹرمحمد خان نے عدالت کو بتایا کہ اس کاپی پر نشاندہی کی جائے کہ تفتیشی افسر نے پراسیکیوشن کو کاپی فراہم کرنے کے بجائے ازخود عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے بیان اور دلائل سننے کے بعد سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.