تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:18

ملک کے بعض حصوں میں موسلادھار اور بیشتر میں ہلکی بارش جاری

آج نیوز - پاکستان کے بعض حصوں میں موسلادھار اور بیشتر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میدانی علاقوں میں نمی کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر مون سون سسٹم متواتر متحرک ہونے سے صبح میانوالی اور داؤدخیل میں موسلادھار بارش ہوئی۔ میانوالی کے برساتی نالے میں طغیانی سے ٹھٹھی شریف کی آبادی اور ریلوے لائن زیر آب آ گئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بالائی پنجاب، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ، کراچی اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں کی فضا میں نمی کا تناسب صبح آٹھ بجے ستر فیصد تھا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، بہاولپور، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.