27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:4
پیپکو کیلئے پینسٹھ ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری
آج نیوز - وفاقی کابینہ نے پیپکو کے لیے پینسٹھ ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج اور رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے دو ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم گیلانی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے پیپکو کے لئے پینسٹھ ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔ پیپکو کو سود سے پاک قرضہ تین اقساط میں ملے گا۔ کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دو ارب روپے کے رمضان پیکیج کی بھی منظوری دے دی۔ اس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاء ضروریہ کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ اجلاس میں گیس چوری اور گیس پائپ لائنز پر حملے کو قابل تعزیر جرم قرار دینے کے بل کا مسودہ بھی منظور کرلیا گیا۔ جس کے تحت پائپ لائن کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔ اجلاس میں ملک بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پرغور کیا گیا۔