تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:21

میرپورخاص: مزدور کے پانچ بچے پراسرار بیماری میں مبتلا

آج نیوز - میرپورخاص میں محنت کش کے پانچ بچے پر اسرار بیماری میں مبتلا ہیں۔ ملازمت پر جانے سے قبل بچوں کو رسیوں سے باندھ دیا جاتا ہے۔میر کالونی ریلوے لائن کے رہائشی اللہ جڑیو کی کْل کائنات اس کے سات بچے ہیں۔ جنہیں وہ پڑھا لکھا کر اعلیٰ عہدوں پر دیکھنے کا خواہشمند تھا لیکن تقدیر میں شاید کچھ اور ہی لکھا تھا۔ عمر بڑھتے ہی اللہ جڑیو کے پانچ بچے پْر اسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے اور ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔اللہ جڑیو محنت مزدوری کر کے بچوں کی کفالت کرتا ہے۔ اس کی بیوی بھی اسپتال میں کام کرکے گھریلو اخراجات میں مدد کرتی ہے۔ صبح ہوتے ہی دونوں ملازمت کیلئے نکل جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو رسیوں سے باندھ کر رکھنا پڑتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں میں بیماری موروثی ہے۔ بروقت علاج نہ کرایا گیا تو مرض شدت اختیار کرجائے گا۔ نیورو فزیشن ڈاکٹر فیاض میمن کا کہنا ہے کہ بچوں کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہے۔محنت کش اللہ جڑیو، بچوں کے علاج کی سکت نہیں رکھتا۔ یہ خاندان منتظر ہے کسی مسیحا کا جو بچوں کے علاج میں ان کی مدد کر سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.