تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 2:27

سانحہ مرگلہ ،لواحقین تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے منتظر

آج نیوز - مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہونے والے ائر بلو طیارے کے حادثے کو ایک سال بیت گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کی یاد سینے سے لگائے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے منتظر ہیں۔ اٹھائیس جولائی دو ہزار دس کی صبح کراچی سے روانہ ہونے والا ائربلو کا طیارہ جب عملہ کے چھ ارکان سمیت ایک سو باون مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوا تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ ان لوگوں کا آخری سفر ہوگا۔ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے بدقسمت طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا، حادثہ ہوا کیسے؟؟؟جاں بحق ہونے والوں میں کراچی کی شیریں لودھی بھی شامل تھیں جو رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے اسلام آباد جارہی تھی۔ ان کے اہل خانہ آج بھی اس غم کو نہیں بھلا پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لانا چاہتی۔یوتھ پارلیمنٹ کی انفارمیشن منسٹر اکیس سالہ رباب زہرہ بھی اس بدقمست طیارے میں سوار تھیں۔ رباب کی اچانک موت پر ان کی والدہ آج بھی غمزدہ جبکہ بہن بھائی اس کی کمی محسوس کرتے ہیں۔
حادثے کے بعد حکومت نے لواحقین کے لئے امدادی رقم کا اعلان تو کیا لیکن اب تک یہ وعدہ بھی وفا نہیں ہو سکا۔طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکاڈر مل جانے کے بعد صرف شیریں اور رباب کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین تحقیقاتی رپورٹ کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.