28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:19
دورہ زمبابوے: قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
آج نیوز - دورہ زمبابوے کے لئے 16 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محسن خان کے مطابق عدنان اکمل وکٹ کیپر ہوں گے، شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ وہاب ریاض، عبدالرحمان اور عمرگل کو آرام دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کپتان مصباح الحق، عمر اکمل، توفیق عمر، سعید اجمل، سہیل تنویر، عمران فرحت، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، جنید خان، سہیل خان، محمد حفیظ، رمیز راجہ جونیئر، یاسر شاہ، اعزاز چیمہ پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے گی، محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی،شعیب ملک کی اسکواڈ میں واپسی اینٹیگریٹی کمیٹی کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔سرفراز احمد، خرم منظور، شرجیل خان، محمد طلہ اور حماد اعظم ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ دو تین روز میں کردیا جائے گا۔