تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:28

خیبرپختونخوا :خواتین پر تشدد کے تین سو نواسی کیسز

آج نیوز - خیبرپختونخوا میں جنوری سے جون دو ہزار گیارہ میں خواتین پر تشدد کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ پشاور میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں خواتین پر تشدد کے تین سو نواسی کیسز منظر عام پر آئے۔ جس میں خواتین کو ذھنی، جنسی اور اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دو سو انسٹھ کیسز میں خواتین پر تشدد ان کے رشتہ داروں نے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.