28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:38
وزیراعظم کی سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کے تاثر کی نفی
آج نیوز - وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کے تاثر کی نفی کردی،کہتے ہیں آئین بحال کرنے والا کیسے اس کے خلاف جاسکتا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدلیہ کے ساتھ محاذآرائی کے تاثرکی نفی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آئین کو بحال کرنے والے آئین کی روح سے واقف نہ ہوں۔